سردی اتنی کہ جانور بھی جم گئے ۔۔ یہ کون سی جگہ ہے جہاں پارہ منفی 42 ڈگری ہے؟ دیکھیئے جانور کیسے ٹھٹر رہے ہیں

image

سردی کا موسم دنیا بھر میں شروع ہوچکا ہے۔ کچھ ممالک تو ہیں ہی ایسے جہاں سارا سال ٹھنڈ رہتی ہے۔ لیکن برِاعظم ایشیاء کے ممالک میں سردی اور گرمی کے بھرپور موسم آتے ہیں جن کا اپنا دورانیہ ہے۔ البتہ اسی خظے میں ایک ایسا ملک بھی واقع ہے جو یورپ سے بھی ملتا ہے، جہاں سارا سال برف باری ہوتی ہے اور اس قدر ٹھنڈ ہوتی ہے کہ بیچارے جانور بھی جم جاتے ہیں اور حاملہ جانور بھی موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

یہ ملک منگولیا ہے جو چین اور روس کے درمیان میدانی ملک ہے۔ منگولیا میں سخت سردی کے باعث کم از کم 4 سے 5 لاکھ اور اس سے زائد مویشی ہلاک ہو جاتے ہیں۔ جن میں 80 فیصد سے زیادہ بکریاں اور بھیڑیں شامل ہیں۔ سردی کی اس لہر کو منگولیا میں ’ڈزود‘ کہا جاتا ہے۔ ویسے تو یہاں بھی خشک موسم آتا ہے۔ لیکن برفباری سارا سال وہتی رہتی ہے۔

یہاں گھڑ دور کے ساتھ ساتھ تیر اندازی ، کبڈی ،کشتی اور نیزا بازی جیسے کھیل میں بھی نوجوان بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ اس ملک میں درجہ حرارت منفی 40، 42 اور 65 تک ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ یہاں جانور کس قدر سخت سردی سے پریشان ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US