گاڑی پر کالے شیشے لگانا قانوناً جرم ہے جس کے خلاف ملک بھر میں وقتاً فوقتاً مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ اسلام آباد میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے لوگوں کے دل دہلا کر رکھ دئیے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے جب کالے شیشوں والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو شہری نے اس پر ہی گاڑی چڑھا دی جس سے پولیس اہلکار زخی ہوگیا ہے۔
جائے وقوع پر موجود دیگر اہلکاروں نے بتایا کہ گاڑی پر کالے شیشے ہونے کے علاوہ گاڑی کے اندر موجود دو شہری اسلحے کی نمائش بھی کررہے تھے۔ واقعے کے بعد زخمی ہونے والے پولیس اہلکار غلام رسول کو اسپتال میں داخل کروادیا گیا جب کہ گاڑی کا پیچھا کرکے ایک شخص کو پکڑ لیا گیا ہے۔