یہ ٹرک گھر کے اوپر کیسے پہنچا؟ ایسی حیرت انگیز تصویر جسے ایک بار دیکھ کے سمجھنا ممکن نہیں

image

اس تصویر پر ایک نظر ڈالتے ہی انسان سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ اتنا بڑا اور وزنی ٹرک آخر اتنی بلند عمارت کے اوپر کیسے پہنچا ہوگا۔ آپ بھی یہی سوچ رہے ہوں گے یہاں تک کہ لوگ بھی اس تصویر پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔

لوگوں کے دلچسپ تبصرے

تصویر کے نیچے کسی نے اس تصویر کو “فوٹوشاپ“ قرار دیا تو کسی نے پانی والی ٹنکی۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ پسند زیادہ تر پنجاب میں رہنے والے لوگوں کی ہے جبکہ ایک نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر تیز ڈرائیونگ کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔

یہ تصویر کہاں کی ہے؟

یہ جاننے کے لئے کہ یہ تصویر آخر ہے کہاں کی ہم نے تصویر کو مختلف جگہوں پر سرچ کیا جہاں سے کوئی خاص معلومات نہیں ملیں البتہ تبصروں میں ہی لوگوں کے مطابق تصویر میں موجود جگہ کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے۔ کچھ لوگ اس عمارت کو گھر کے بجائے سکھوں کی مقدس عمارت گردوارے کا نام بھی دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ گردوارے کی عمارت میں اس طرح کے شیشوں کا کام کیا جاتا ہے۔

ٹرک اوپر کیسے پہنچا؟

بہت ممکن ہے یہ ایک گردوارہ ہی ہو اور جہاں تک عمارت کی چھت پر موجود اس ٹرک کا سوال ہے تو یہ مٹی یا پتھر سے بنا ایک ڈمی ٹرک بھی ہوسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US