میری والدہ انتقال کے وقت کافی تکلیف میں تھیں۔ وہ کہہ رہی تھیں کہ وہ مرنا نہیں چاہتیں لیکن میرے والد انھیں بلا رہے ہیں“
یہ الفاظ ہیں ساؤتھ کوریا سے تعلق رکھنے والے کم یانگ گل (نام تبدیل کیا گیا ہے) جنھوں نے اپنئ والدہ کے مرنے کے بعد ان کا جسم منجمد کروادیا ہے۔ کم کہتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنی ماں کے مرنے کا تصور نہیں کرسکتے تھے لیکن ان کی والدہ بہت تکلیف میں تھیں۔
کم کہتے ہیں کہ والدہ کا جسم منجمد کروانے کے پیچھے یہ مقصد ہے کہ شاید سائنس کبھی مردہ لوگوں کو واپس لانے میں کامیاب ہوجائے۔ اس حوالے سے کورئین سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ایسا ممکن نہیں لیکن کم کی والدہ کو سو سالوں کے لئے منجمد کردیا گیا ہے۔