کراچی میں برف باری کے مناظر، پرانی ویڈیو وائرل

image

کراچی میں برف باری ویسے تو ہوتی نہیں ہے اسی لیے کراچی والوں نے ایک انوکھے طریقے سے برف باری کے لمحات کو محسوس کیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو سے متعلق بتائیں گے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جو کہ 2020 کی ہے مگر اب سردیوں کے دنوں میں چرچے میں ہے۔

ویڈیو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کی ہے جہاں شدید بارشوں کی وجہ سے کورنگی ندی میں انڈسٹریل کیمیکل پانی کی وجہ سے جاگ پیدا ہو گئے تھے۔

جھاگ پیدا ہونے سے ایک منفرد اور حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو مل رہے تھے۔ بچے بھیگتے روڈ پر جھاگوں سے کھیل رہے تھے البتہ نوجوان اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بنا رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر یہ باتیں بھی کہہ جا رہی تھیں کہ جب کراچی میں برف باری نہ ہو، تو صورتحال کچھ یوں ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US