گذشتہ روز شہر کراچی میں کہیں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد شہر بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد ، سرجانی ٹاؤن، شارع فیصل اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش سے موسم مزید سہانا ہوگیا ہے۔
دیر تک بارش ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہوا۔
اب محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق مزید پیشنگوئی ظاہر کی ہے جس کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، لیکن تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ جمعے یعنی آج کو مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم سندھ سے نکل جائے گا جس کے بعد 9 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔