لاک ڈاؤن لگے گا یا نہیں؟ اسد عمر نے اہم اعلان کر دیا

image

اومیکرون کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کئی ممالک میں پابندیاں ایک بار پھر لگائی جا رہی ہیں۔

اس سلسلے میں پاکستان میں بھی کیسز سامنے آ رہے ہیں اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ البتہ فی الحال لاک ڈاؤن کا امکان اسد عمر نے رد کر دیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ فی الوقت ویکسینیشن پر زور ہے جبکہ بغیر ویکسینیشن کے جو کام نہیں کیے جا سکتے ہیں، ان کے نفاذ پر زور دے رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے مگر لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US