کراچی ہائی وے پر واقع بحریہ ٹاؤن میں گذشتہ روز ایک واقعہ پیش آیا جس میں گوٹھ کے چند لوگوں نے توڑ پھوڑ مچا دی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دیکھا گیا کہ گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی گھروں کے دروازے اور کھڑکیوں پر بھی پتھروں سے توڑ پھوڑ کی گئی۔
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کا ایک رہائشی واقعے کا احوال بیان کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ مجھے بھی چوٹ لگی ہے اور پتھر سے حملے کیے گئے۔
پورے واقعے کے دوران بحریہ ٹاؤن کی سیکیورٹی غائب رہی جس نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے۔
ویڈیو دیکھیئے۔