شیر شاہ پراچہ چوک پر زوردار دھماکہ ۔۔ حادثے کے بعد اب جائے وقوعہ پر کیا حالات ہیں؟

image

شیرشاہ میں ہی اب ایک اور دھماکے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ یہ دھماکہ شیرشاہ کے پراچہ چوک پر البلال ہوٹل کے نزدیک ہوا ہے۔

زرائع کے مطابق یہ دھماکہ بھی گزشتہ ماہ ہونے والے دھماکے کے مقام کے سامنے ہی منہدم کی گئی عمارت کے سامنے والے نالے میں ہوا ہے۔

ہماری ویب کی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ نالے میں قدرتی گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا ہے تاہم اب تک کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات حاصل نہیں ہو سکیں۔

تاہم اب پولیس اور ریسکو زرائع جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اب جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں نجی بینک کی عمارت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا تھا اور یہ دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ اس سے کئی جانوں کا بھی ضیائع ہوا تھا۔

اور تحقیقات میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی کہ یہ دھماکہ بھی نالے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US