اس تصویر میں کیا گڑ بڑ ہے؟ ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ تیز آنکھوں والے بھی تصویر کا سچ تلاش کرنے میں مشکل میں پڑ جائیں گے

image

انٹرنیٹ پر بیشتر ایسی تصاویر نظر آتی ہیں جن میں ہمیں کسی پوشیدہ چیز کو تلاش کرنے کا چیلنج دیا جاتا ہے۔

آج ہم آپ لوگوں کے لیے کچھ الگ قسم کی تصویر لے کر حاضر ہوئے جو آپ اوپر دیکھ سکتے ہیں اور اسی میں آپ نے ایک ایسی چیز تلاش کرنی ہے جو شاید آپ کے رونگٹے کھڑے کر دے گی۔

اوپر موجود تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک شخص بجلی کے کھمبے لگ کر کھڑا تصویر بنوا رہا ہے۔

آدمی کے عقب میں کچھ گھر موجود ہیں اور ایک کار کھڑی ہے۔ اب آپ بتائیں کہ آدمی کے علاوہ اور کوئی دوسرا شخص دکھائی دے رہا ہے؟

تصویر کو غور سے دیکھنے کے بعد بھی شاید آپ کو وہ چیز نظر نہیں آئے جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔

تو چلیئے ہم آپ کو وہ چیز دکھا دیتے ہیں جو تیز آنکھوں والے افراد کو بھی نظر نہیں آئی ہوگی۔

آدمی کے پیچھے موجود گھر کی کھڑکی کی جانب دیکھیں تو وہاں کوئی ایسی مخلوق دیکھ رہی ہے جس کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا ہے۔ تصویر انٹرنیٹ پر جب گئی تو لوگوں بھی دیکھ کر حیران رہ گئے۔

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ کوئی چھوٹی بچی یا پھر کوئی عورت کھڑی ہے۔ لیکن سچ کیا ہے یہ کوئی نہیں جان سکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US