شہر کراچی بدقسمتی سے ڈاکوؤں کا گڑھ بن چکا ہے اور آئے روز ڈکیتی کی واردات میں اضافہ ہورہا ہے۔ شہری اپنے رہائشی علاقوں یہاں تک کہ گھروں کی دہلیز پر اپنے قیمتی ساز و سامان سے محروم ہو رہے ہیں۔
ہر گلی ہر سڑک پر ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فوری کارروائی اور اس کی روک تھام کے لیے کوئی خاص انتظامات نہیں کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکو بہت اطمینان کے ساتھ لوگوں سے ان کا سامان نکلوا کر آرام سے فرار ہوجاتے ہیں۔
ایک اور ڈکیتی کی ویڈیو کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے سامنے آئی ہے جہاں دو ڈاکو دو شہریوں کے ان کے گھر کے سامنے سب کچھ نکلوا کر فرار ہوجاتے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔
پولیس اسٹیشن اجمیر نگری کے حدود نارتھ کراچی سیکٹر 5A - 3 میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈکیت گن پوائنٹ پر گھر کے باہر کھڑے شہری کو موبائل فون اور پیسوں سے محروم کردیتے ہیں۔
واردات کی ویڈیو ایک شہری اپنے موبائل فون سے گھر کی کھڑکی سے بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہے۔
دیکھیئے ویڈیو۔