سندھ حکومت کا پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

image

سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کیا جائے گا اور وہ یہاں سیاسی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔

ناصر شاہ کے مطابق پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کی پرامن جدوجہد کو روکا نہیں جا سکتا، تاہم قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جلسوں پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت طلب کی تھی جو قانون کے مطابق دی جا رہی ہے، جبکہ پارٹی کی جانب سے کورنگی اور ساؤتھ میں بھی جلسوں کی درخواست دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے مسلسل رابطہ ہے اور کراچی میں جلسہ کرنے کے لیے قانون کے مطابق مکمل اجازت دی جا سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US