غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

image

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری اور آئندہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اجلاس میں پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف کارروائیوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کو مزید مؤثر بنانے، سفری دستاویزات کی سخت اسکریننگ اور امیگریشن قوانین پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US