یہ ابھی زندہ ہے کوئی اسپتال لے کر چلے ۔۔ اطہر متین کی زندگی بچانے کے لیے علاقہ مکینوں نے کس طرح کوشش کی تھی؟ فوٹیج سامنے آگئی

image

گذشتہ ہفتے اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں نشانہ بننے والے نجی ٹی چینل کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کو فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا گیا تھا۔

شہر کراچی میں چوری اور ڈکیتی کی واردات میں کسی صورت کمی نہیں آرہی ہے، ڈاکوؤں سے مزاحمت کی صورت میں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صحافی اطہر متین واقعے کی ایک اور فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، ویڈیو میں ڈاکوؤں کی جانب سے کی گئی فائرنگ واضح سنی جاسکتی ہے جبکہ اطہر متین کو فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں گاڑی میں پڑے دیکھا گیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افسوسناک واقعے کے بعد اور ایک دوسرے کو کہتے ہیں کہ کوئی 15(پولیس) کو اور ایمبولینس کو کال ملائے، یہ ابھی زندہ ہے کوئی اسپتال لے کر چلے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری اپنی مدد آپ کے تحت اطہر متین کو ڈرائیونگ سیٹ سے ہٹاتے ہیں اور ان ہی گاڑی میں اسپتال منتقل کرتے ہیں۔

دیکھئے ویڈیو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US