مریم نواز نے ہفتے کی شام مسلم لیگ ن کی رہنما ثانیہ عاشق کی شادی میں شرکت کی۔ شادی کے موقع پر یوں تو سب کی نظر دلہن کی طرف ہوتی ہے لیکن ثانیہ کی شادی پر سب لوگوں کی نظریں صرف اور صرف مریم نواز کی جانب تھیں۔ ظاہر ہے پاکستان کے شاہی خاندان کی ملکہ مریم نواز جو تشریف لائیں تھیں۔ تقریب میں دلہن نے بھی لال رنگ کا جوڑا پہنا تھا اور مریم نواز بھی لال رنگ کے خوبصورت لال پشواس اور لال رنگ کی پمپیوں میں نظر آئیں۔
مریم نواز جب بھی کوئی جوڑا پہنتی ہیں ان کو پسند کرنے والی خواتین اور اب تو مرد حضرات بھی ان کے کپڑوں کی قیمتیں جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
لال پشواس:
٭ مسلم لیگ ن کی لیڈر مریم نواز نے لال سلک کا پشواس پہنا جوکہ آغا نور ڈیزائنر سے لیا گیا ہے۔ اس جوڑے کی قیمت آغا نور کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق 22 ہزار روہے ہے۔ دوپٹے پر ہلکی سی ہاتھ کی کڑھائی ہے جبکہ فراق کرمسن اور پجامہ سلک کا ہے۔
لال جوتے:
٭
انہوں نے لال رنگ کی پمپیاں مانولو بلاہنک نامی امریکی برانڈ کے پہنے ہیں۔ جس کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار کے قریب بتائی جار ہی ہے۔ وہیں اس برانڈ کی جانب سے آج کل 15 فیصد آف کی سیل بھی لگائی گئی ہے۔ اس برانڈ کے جوتے دنیا بھر میں اپنی نفاست اور منفرد ڈیزائن کی وجہ سے مشہور ہیں۔