دل خوش ہوتا ہے جب شوہر مجھے مناتے ہیں ۔۔ ناراض بیویوں کو شوہر کیسے منائیں؟ کچھ ایسی باتیں جو ہر گھر میں ہوتی ہیں

image
شادی شدہ افراد کی زندگی کوئی آسان زندگی نہیں ہے، دن رات،صبح شام دومختلف مزاج لوگوں کا ایک ساتھ رہنا بہت بڑی کمٹمنٹ ہے،ایسے میں ان دونوں میں کچھ کھٹ پٹ یا کچھ توتو میں میں ہوجائے تو کوئی ایسی بڑی بات نہیں ہے۔ میاں بیوی میں چھوٹے موٹے جھگڑے ہوتے ہی رہتے ہیں،لیکن عقلمند وہی ہیں جو ان جھگڑوں کو طول نہ دیں اور فوراً اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے بات کو ختم کردیں۔ غلطی کسی کی بھی ہو اسے مان کر اپنے پارٹنر کو منا لینا بڑے پن کی نشانی ہے۔ آپ کی بیوی آپ کے گھراوربچوں کی نگراں ہوتی ہے اسی لئے اسے خوش رکھنا ضروری اورآپ کی ذمہ داری بھی ہے۔

1۔ کھانے کی تعریف ضرورکردیں

آ پ کی بیوی آپ کیلئے جوکچھ بھی بنائے آپ کواس کی تعریف کرنی چاہئے۔ اگر کھانے میں تھوڑی بہت کمی بیشی ہے بھی تو اس کو نظر انداز کردیں یہ اس کے لئے خوشی کاباعث ہوتاہے۔ شدید گرمی ہویاسردی جب وہ آپ کے لئے محبت سے کھانا بناتی ہے تو آپ کابھی فرض ہے کہ سچے دل سے تعریف کریں۔

2۔ سارے دن کے کاموں کوسراہیں

بیوی گھرمیں رہ کرساراسارادن بچوں اورگھرکی دیکھ بھال اورگھرمیں رہنے والے تمام افراد کاخیال رکھتی ہے ۔اسی لئےاس کااتناحق تو بنتاہے کہ آپ اسکی محنتوں کے بدلے اسے سراہیں ۔ شوہرکی طرف سے سراہے جانے پربیوی دن بھرکی تھکن بھول جاتی ہے۔ بیوی سے دومیٹھے بول آپ کی زندگی میں مٹھاس بھرسکتے ہے۔

3۔ کوئی تحفہ یا پھول لے جائیں

سرپرائز تو سب ہی کو پسند ہوتے ہیں ،کسی خاص دن کے علاوہ بھی کبھی کوئی گفٹ یا پھول اس کے لئے لے جائیں۔ اس کی پسند اورضرورت کے مطابق گفٹ کا انتخاب کریں اورخوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ اسے دیں ۔ پھول ہرعورت کی کمزوری ہوتے ہیں۔گھرواپس جاتے ہوئے اگرآپ اپنی بیوی کیلئے پھول لے کرجاتے ہیں تو وہ آپ کے اس عمل سے بے حد خوش ہوجاتی ہے۔آپ کی تھوڑی سی محنت آپ کی بیوی کے دل میں آپ کی محبت مزید بڑھاسکتی ہے۔

4۔ لانگ ڈرائیو پر لے جائیں

ہرعورت شوہرکے ساتھ باہرگھومناپھرناچاہتی ہے۔ کچھ نہیں تو قریبی پارک ہی لے جائیں،آئسکریم کھلائیں۔ میکے والے جن سے مل آپکی بیوی خوش ہوتی ہے ان کے گھرلے جائیں۔لانگ ڈرائیو پرجائیں تاکہ وہ بھی دن بھرکی مصروفیات سے آزاد ہوکرآپ کے ساتھ یادگار لمحات گزار سکے۔

5۔ کچھ شاپنگ کرادیں:

شاپنگ کرناہرعورت کوپسند ہوتاہے۔اسی لئے جب بھی موقع ملے اورآپ کی جیب اجازت دے تو بیوی کواس کی خواہش کے مطابق شاپنگ کروائیں ۔نئے کپڑے اورجوتے وغیرہ دلوائیں اورانھیں اس بات کااحساس دلائیں کہ وہ آپ کے لئے اہم ہیں۔

6۔ چھٹی والے دن اپنے ہاتھ سے پکا کر کھلائیں

روز آپ کی بیوی آپ کے لئے محنت کرتی ہے لیکن اگرآ پ اسے فوری طورپرخوش کرناچاہتے ہیں تو اسے رات کاکھانابنانے سے منع کردیں اورڈنرپرلے جائیں یاپھرکچھ بھی اس کی پسند کا گھر پر خود بنائیں۔

7۔ کوالٹی ٹائم دیں

جب دن بھر بیوی کام کرتے کرتے تھک جاتی ہے تو وہ چاہتی ہے کہ وہ اپنے شوہرسے دن بھرکی ساری باتیں شیئرکرے لیکن اکثرمرد حضرات گھر آکر کھانا کھاکر موبائل میں لگ جاتے ہیں۔ کوشش کریں کہ سونے سے پہلے اچھے دوست کی طرح اپنی بیوی کووقت دیں اسکی باتیں اسکے مسائل سنیں اورانھیں حل کرنے کے لئے تجاویز دیں۔

8۔ ہر وقت تنقید نہ کریں

شادی کے بعد عورت کو شوہر کی صورت میں اچھا دوست مل جاتاہے۔اسی لئے ہرشوہر کو چاہئے کہ وہ اپنی بیوی کے دکھ درد میں اسکا ساتھ دے اس کے غم اور پریشانی دور کرنے والا بنے۔ شوہر کا ساتھ عورت کے لئے بڑی نعمت ہے۔ بیوی پرتنقید کرنے کے بجائے آپ اس کے ہمدرد بن جائیں کیونکہ باقی باتیں اپنی جگہ لیکن صرف شوہر کا پیار بھرا ساتھ اور رویہ ہی اپنی بیوی کوخوش کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US