کوئی مہنگائی سے تنگ آکر گھوڑے پر نکل پڑا تو کسی نے کیا ہوٹل میں ہنگامہ ۔۔ گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبریں کونسی ہیں؟

image

سوشل میڈیا آئے روز مختلف ٹرینڈز برقرار رہتے ہیں۔ کوئی نیا واقعہ پیش آتا ہے تو سوشل میڈیا صارفین واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے تصاویر یا ویڈیوز پر لپک پڑتے ہیں۔

'ہماری ویب' کی جانب سے ہر ہفتے کے آغاز میں گذشتہ ہفتے وائرل ہونے والے واقعات اپنے صارفین کے سامنے لائے جاتے ہیں۔

آیئے نظر ڈالتے ہیں گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر کیا کچھ چلتا رہا۔

1- اطہر متین

نجی ٹی وی کے پروڈیوسر اطہر متین کو گذشتہ ہفتے بزدل ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہید کیا۔ اطلاعات کے مطابق اطہر متین صبح اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہے تھے کہ انہوں نے ڈاکوؤں کو کسی اور کے ساتھ لوٹ مار کرتے دیکھا۔ اطہر متین نے اپنی گاڑی سے ڈاکوؤں کو ٹکر ماری مگر ان میں سے ایک ڈاکو نے موقع پر فائرنگ کردی جس کے بعد اطہر متین انتقال کر گئے۔

2- جیمس فالکنر

آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے تھے۔ انہوں نے پی سی بی سے پیسوں کی شکایت کی تھی جس کے بعد معاملہ یہ ہوا کہ انہوں نے لاہور کے ہوٹل میں توڑ پھوڑ کر کے نقصان پہنچایا جس کے بعد وہ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے۔

3- گھوڑے پر سوار شخص

گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک شہری مرکزی شاہراہ پر گھوڑے پر سوار ہے کیونکہ ٹریفک جام ہے۔ سب گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں لیکن وہ گھڑ سوار مزے سے آگے کی جانب جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا تھاکہ یہ شخص پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے گھوڑے پر نکل پڑا ہے۔

4- عامر لیاقت کا رد عمل

پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر اداکار احمد علی بٹ سمیت سوشل میڈیا صارفین کے تنقید کی تھی کہ آپ اپنے پرائیوسی اس طرح سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کرسکتے۔

بعدازاں اس پر ڈاکٹر عامر لیاقت کا بھی رد عمل سامنے آیا تھا اور ایک ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کی تھی۔ ویڈیو میں انہوں نے احمد علی بٹ سمیت تمام صارفین کو جواب دیا تھا کہ اپنے دماغ کا پاسورڈ دینا، مجھے عقل انسٹال کرنی ہے۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا سنو! احمد علی بٹ سمیت تمام جلنے والو سن لو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US