خاتون کا بھی خیال نہیں کیا ۔۔ بس کنڈیکٹر کی خاتون مسافر کے ساتھ بدتمیزی، دیکھیئے ویڈیو

image

خواتین جنہیں دنیا میں سب سے زیادہ عزت پاکستان میں دی جاتی ہے مگر کئی ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جن کی وجہ سے پوری قوم کا سر جھک جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ اورنگی ٹاؤں میں خاتون کو بس روک کر بہت ہی غصیلے انداز میں کئی تھپڑ مارے۔

اس موقعے پر خاتون اپنے ہاتھ سے اسے پیچھے ہٹانے کی کوشش کرتی رہی مگر یہ نا سدھرا اور پھر خاتون کول بس سے نیچے اترنے کا اشارہ کرتا رہا۔

اس افسوسناک واقعے پر ٹرانسپورٹ اتحاد کے سدر ارشاد بخاری کنڈیکٹر کو شناخت تو نہ کر سکے لیکن انکا کہنا ہے کہ خاتون نے شکایت کی تو کنڈیکٹر کو جیل بھجوانے میں ضرور مدد کروں گا۔

اس کے علاوہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ پولیس نے بھی ایکشن لیا اور ٹریفک پولیس شیرشاہ نے بس کا چالان کر کے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق بس ڈرائیور نے کل کنڈیکٹر کو لانے کا وعدہ کیا ہے اور اب خاتون مسافر سے بدتمیزی کرنے والے اس کنڈیکٹر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts