پشاور دھماکے میں ملوث تین ملزموں کی شناخت ہو گئی ۔۔ جلد گرفتاری ہوگی، شیخ رشید کا ویڈیو پیغام

image
پشاور میں ہونے والے دھماکے کے ملزمان کو ڈھونڈھنے کے لیے پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ واقعے کی ہرپہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعے کا مقدمہ بھی پشاور تھانے میں درج ہوچکا ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ: '' پشاور دھماکے میں ملوث افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری جلد عمل میں آئے گی۔خیبر پختونخوا پولیس اور تحقیقاتی ادارے ملزمان کی شناخت کرتے ہوئے ان کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں۔ اس دھماکے کا کوئی تھریٹ الرٹ بھی جاری نہیں ہوا تھا۔ بعض لوگ ملک میں انتشار چاہتے ہیں۔یہ خود کش دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس اور تحقیقاتی و تفتیشی اداروں نے زبردست کام کیا ہے۔ المناک حادثےکی پورا ملک مذمت کرتا ہے۔ ''

کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق: کوچہ رسالدار چوک میں دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔ شدید زخمی ہونے والے مزید 5 افراد بھی بازی ہار گئے۔ واقعے میں مجموعی طور پر 194 افراد زخمی ہوئے تھے۔۔ 5 زخمی ابھی بھی آئی سی یو میں ہیں۔
وہیں ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ خود کش حملہ آور کے خاکے تیار کر لیے گئے جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوئی۔ مذکورہ خود کش حملہ آور کے جسم کے اعضاء بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts