آئی سی یو میں چوہوں کے کاٹنے سے مریض کی موت ۔۔ ہسپتال انتظامیہ کا حقیقت تسلیم کرنے سے انکار

image

ہسپتالوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے مریضوں کی جان کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ آئی سی یو میں چوہوں کے کاٹنے سے ایک مریض کی موت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر وارنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں آئی سی یو میں زیرِ علاج 38 سالہ مریض چوہوں کے کاٹنے سے دم توڑ گیا۔ اس شخص کو چوہوں کے کاٹنے کے بعد حیدرآباد کے این آئی ایم ایس اسپتال میں بھی منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے بچ نہ سکا کیونکہ جن چوہوں نے اس کو کانٹا وہ زہریلے چوہے تھے۔

واقعے کے بعد آئی سی یو ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو معطل جبکہ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ مگر ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ اپنی غلطی ماننے کے لیے تیار نہیں ہے۔ نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے منوہر کے مطابق: '' مریض شراب نوشی کرتا تھا، اس کا جگر، لبلبہ اور گردے بری طرح متاثر تھے وہ چوہوں کے کاٹنے کی وجہ سے نہیں بلکہ طبی موت مرا ہے۔ جبکہ مریض کے لواحقین نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف آئی سی یو میں نہیں بلکہ پورے ہسپتال میں بڑے چوہے چلتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts