میچ کے دوران روزے کا وقت ہو گیا، اسلام قبول کرنے والے امریکی کھلاڑی نے افطار کیسے کیا؟

image

سوشل میڈیا پر رمضان المبارک سے متعلق ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جو کہ سب کو متاثر کر دیتی ہیں۔ کچھ ویڈیوز اور تصاویر ایسی ہوتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ بھی رہ جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

امریکہ کے ایک باسکٹ بال پلئیر کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں وہ باسکٹ بال کے میدان میں موجود ہے، جبکہ کچھ کھا بھی رہا ہے۔

اس کھلاڑی کا نام کیری ایرونگ ہے، جبکہ کیری نے گزشتہ سال اسلام قبول کیا تھا۔ اس وقت کیری امریکی باسکٹ بال ٹیم کا حصہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں کیری ایرونگ کا باسکٹ بال کا میچ جاری تھا کہ اسی دوران کیری کچھ دیر کے لیے بیٹھ گئے اور روزہ افطار کرنے لگے۔

کیری کا روزہ کچھ یوں افطار ہوا کہ نظریں ان کی میچ پر تھی اور ہاتھ مسلسل چل رہے تھے، وہ جلد از جلد افطار کر کے میچ کی جانب بڑھے۔

ایک مسلمان کھلاڑی کے لیے روزے میں میچ کھیلنا آسان نہیں ہوتا ہے، مگر کیری نے روزے کی حالت میں نہ صرف میچ کھیلا بلکہ افطار بھی کیا۔

کیری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts