نیویارک میں پہلی بار کھلے مقام پر نمازِ تراویح پڑھنے کے مناظر، دیکھیئے دلچسپ ویڈیو

image

نیویارک کے سٹی ٹائمز اسکوائر ہوسٹ میں پہلی بار مسلمانوں کے تراویح کی نماز کی ادائیگی کے دلوں کو چھو لینے والے خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ایسا پہلی بار ہوا کہ نیویارک شہر کے ٹائمز اسکوائر پر ہفتہ کے روز نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ تاہم، مسلم کمیونٹی کے کئی ارکان نے اس موقع پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا کیونکہ وہاں جگہ جگہ کئی چمکدار پوسٹر نصب ہیں۔

مڈل ایسٹ آئی (MEE) نے تقریب کے منتظم سے بات کی، جس نے SQ کے نام سے خطاب کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ باجماعت نماز کے مناظر غیر مسلموں کو اسلام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ہفتہ کو ٹائمز اسکوائر میں سینکڑوں لوگ رمضان کے آغاز اور نمازِ تراویح کے پہلے روز جمع ہوئے۔ سوشل میڈیا پر نیویارک میں نمازِ تراویح کی تصاویر اور ویڈیوز کافی وائرل ہو رہی ہیں۔

خیال رہے رمضان المبارک کے مہینے کا دنیا بھر میں آغاز ہوچکا ہے اور تمام مسلمان عبادت میں مشغول ہوگئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts