شادیوں سے متعلق مختلف دلچسپ خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں پڑھ کر صارفین بھی حیرانگی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان شادی کی خبروں میں وہ خبریں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنتی ہیں جن میں کسی بڑے عمر کے دولہا دولہن کی کسی چھوٹی عمر کے دلہا اور دلہن سے شادی ہوئی ہو جس میں عمر کا قرق بہت اہمیت رکھتا ہے۔
اب ایک ایسی ہی منفرد شادی کی وائرل خبر سامنے آئی ہے جس میں 103سالہ بزرگ نے اپنے پڑپوتوں کی موجودگی میں 37 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 103 بزرگ دولہا کا تعلق عراق سے ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی جنوبی کمشنری الدیوانیہ میں 103 سالہ آدمی کی شادی میں ان کے رشتے داروں اور پڑوسیوں نے شرکت کی۔
مخیلف فرہود المنصوری نامی شخص کی شادی میں پوتوں کے بھی پوتے شریک ہوئے، دلہے کے بیٹے عبدالسلام نے اس حوالے سے کہا کہ ان کے والد کی یہ تیسری شادی ہے، ان کی پیدائش کا سال 1919 ہے، پہلی اہلیہ کا انتقال 1999 میں ہوا، تو انہوں نے دوسری شادی کی جس سے ان کی اولاد ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی سال کے جھگڑے کے بعد وہ ناراض ہو کر میکے چلی گئیں اور واپس نہ آئیں تو والد نے مجبوراً تیسری شادی کی خواہش ظاہر کی جو پوری کر دی گئی۔
عبدالسلام نے یہ بھی بتایا کہ نئی دلہن کا سن پیدائش 1985 یعنی عمر تقریباً 37 سال ہے، شادی سے پہلے مہنگی، مہندی کی رسمیں بھی ہوئیں پھر رخصتی کی گئی۔