سعودی انتظامیہ کی جانب سے حج سے متعلق بڑے اعلانات کیے گئے ہیں جس کے مطابق 2 سال بعد اس مرتبہ 10 لاکھ سے زائد لوگ حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے وہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ 65 سال کی عمر سے زائد افراد حج ادا نہیں کر سکیں گے۔
اس سال کا حج 65 سال سے کم عمر کے افراد کے لیے ہے جس میں وزارت صحت کی طرف سے منظور شدہ کووڈ 19 ویکسین کی بنیادی خوراکوں کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ حج کے لیے آنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں، اگر وہ رپورٹ منفی ہوگی تو زائرین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔
سعودی وزارت حج کے مطابق عازمین کو مناسک کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔
د
نیا بھر کے 10 لاکھ افراد حج ادا کرسکیں گے۔