لیموں کتنا مہنگا ہوگیا کہ چور گودام سے 60 کلو لیموں چوری کرکے بھاگ گیا؟

image

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ماہِ رمضان کے آتے ہی آسمانوں سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا ایک جیسا حال ہے۔ دونوں ممالک میں منافع خوری انتہا پر ہے۔ ہر کوئی اپنی جیب بھرنے کے بارے میں سوچتے ہیں جبکہ دیگر ممالک میں ماہِ رمضان کی آمد کے ساتھ کھانے پینے کی تمام تر چیزوں کے دام کم سے کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ رمضان میں مسلمانوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

اس ماہ سب سے کھانے پینے کی ویسے تو ہر ایک چیز ہی مہنگی ہے لیکن لیموں کی قیمتوں کے تو پر نکل آئے ہیں۔ نایاب ہوگیا ہے لیموں اب کیونکہ اس کی قیمت فی کلو 600 روپے ہوگئی ہے۔ پاکستان کے شہرِ کراچی میں 600، جبکہ دیگر شہروں میں 250 یا 450 تک ہے۔ البتہ بھارت میں 350 روپے ہے۔

مہنگائی کے اس دور میں چور لاکھوں روپے نقدی اور سونا چرانے کے بارے میں سوچتے ہیں، لیکن لیموں کی قیمت اتنی زیادہ بڑھ گئی، یہ دیکھتے ہوئے ایک چور نے گودام سے 60 کلو لیموں چوری کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر شاہ جہاں پور میں یہ واقع پیش آیا۔ گودام کے مالک منوج کیشپ بتاتے ہیں کہ میں سبزی منڈی پہنچا تو دیکھا کہ سارا مال بکھرا پڑا ہے اور آدھے سے زیادہ سامان غائب ہے۔ ہم نے جب پورے گودام کو دیکھا تو معلوم پڑا کہ چور 60 کلو لیموں، 40 کلو پیاز اور 38 کلو لہسن لے کر فرار ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد پوری سبزی منڈی میں بھگڈر مچ گئی، ہر کوئی اپنی سبزیوں کو محفوظ کرنے لگا۔ اس واقعے میں میرا تقریباً1 سے ڈھائی لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts