منہ کے بجائے کان سے ہوا بھرتا ہے ۔۔ اپنے کان سے غباروں میں ہوا بھرنے والا یہ انوکھا شخص کون ہے؟

image

ایک عجیب و غریب چال کے ساتھ ایک ہندوستانی شخص دنیا کو حیران کرنے سامنے آیا ہے جو غباروں میں منہ کے بجائے کان سے ہوا بھرنے کی عجیب مہارت رکھتا ہے۔

مذکورہ شخص کا نام منیش شنکر پانڈے ہے جو کہ بھارت کے یوپی ضلع سونیبھدرا سے تعلق رکھتا ہے۔

منیش کی کئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر موجود ہیں جس میں وہ لوگوں کو غبارے میں کان سے ہوا بھرتے دکھاتا ہے۔ اس کے علاوہ منیش کان کی مدد سے جلتی موم بتی بھی بجھانے کا ماہر ہے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق منیش شنکر پانڈے کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ اس انوکھے انسان نے کان سے غبارے میں ہوا بھرنے کی باقاعدہ بھرپور پریکٹس اور محنت کی ہے۔

منیش شنکر پانڈے یہ کام 19 سال سے کر رہے ہیں اور ان کی یہ ویڈیو سال 2018 میں بہت وائرل ہوئی تھی اور آج بھی لوگ انہیں دیکھتے ہیں۔

وہیں بھارت سے ایک اور شخص اس کام میں ماہر ہے جس کی کئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ 32 سالہ چاند پاشا، جو جنوبی ہندوستان کے یلاریڈی گاؤں سے تعلق رکھتا ہے پیشے کے اعتبار سے وہ ایک الیکٹریشن ہے۔

لوگ بھی چاند پاشا کے اس کام کو دیکھ کر حیرانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کس طرح پاشا اپنے کان سے غبارہ پھلا لیتا ہے؟ چاند پاشا 80 سینٹی میٹر تک غبارے میں ہوا پھلانے کی مہارت رکھتا ہے۔

دیکھیئے ویڈیو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts