عمران نے میرے والد سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا ۔۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا ان کے حق میں پرانا بیان وائرل

image

عمران خان یہ وہ نام ہے جو آج کل عوام میں بہت مقبول ہے لیکن اب یہ حکومت میں تو نہیں مگر ان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا ان کے حق میں بیان گردش کر رہا ہے جس میں وہ صاف کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ عمران ایک بہت ہی خوددار آدمی ہے، اس نے میرے والد سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا نہ اپنے لیے اور نہ ہی اپنی پارٹی کیلئے۔ بس عمران نے ہمیشہ اپنے ملک کیلئے سوچا ہے۔

آگے بڑھنے سے پہلے یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ ایک پرانا انٹرویو کلپ ہے جس میں وہ پارٹی کے بارے میں بھی بات کرتی ہیں اور کہتی ہیں اگرعمران کی حکومت نہ بھی آئے تو بھی وہ کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشش جاری رکھے گا۔

بچوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے پر جمائما نے کیا کہا؟

ایک مہرعاشر نامی صارف نے ٹویٹر پرعمران خان کی اپنے بچوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ہوئے پرانی ویڈیو شیئر کی اور اس پر جمائما گولڈ اسمتھ کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

جس پر انہوں نے انگریزی زبان میں کہا کہ یہ ویڈیو بہت اچھی ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور جمائمہ کی شادی 1995 میں ہوئی اور ان کے 2 بیٹے بھی ہیں جن کے نام قاسم اور سلیمان ہیں جو اس وقت لندن میں اپنی والدہ کے ساتھ مقیم ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts