اللہ نے مجھے اپنے گھر بلایا ہے ۔۔ اسلام قبول کرنے والے جنوبی کورین نے پہلی بار عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

image

یہ ان غیر مسلموں کے لیے بہت خوش قسمتی کی بات ہوتی ہے جنہیں اللہ تعالیٰ اسلام قبول کرنے کی توفیق عطا فرماتا ہے۔ اور جب وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوجاتے ہیں تو ان کی زندگی بالکل تبدیل اور مثبت ہوجاتی ہے۔

آج سے کچھ ماہ قبل جنوبی کوریا کے مشہور سابق گلوکار کم داؤد نے اسلام قبول کیا تھا جنہوں نے اب عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

مذہبِ اسلام میں داخل ہونے والے کِم داؤد اپنا پہلا عمر کرنے پر کافی خوش ہیں اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حرمین شریفین سے تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔

کم داؤد نے انسٹاگرام پر اپنی مکہ مکرمہ کی سیلفیز جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار میرا بلاوا بھی آہی گیا۔

داؤد نے لکھا کہ میں خوش قسمت ترین شخص ہوں، کیونکہ اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے اور اللہ نے مجھے یہاں بلایا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے۔ اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے آمین۔ پوسٹ کے آخر میں انہوں نے رمضان مبارک ما شاء الله بھی لکھا۔

سال 2019 میں سابق گلوکار کم نے اسلام قبول کیا تھا پھر ایک سال بعد ان کی اہلیہ میا بھی اسلام قبول کر کے مسلمان ہوگئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts