رمضان المبارک میں مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کا بڑا حملہ ۔۔ درجنوں نمازی شدید زخمی

image

مسلمانوں کے عظیم مقام و قبلہ اول مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا ہے جس کے نتیجے میں بے شمار نمازی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نماز فجر کے بعد سے ہی اسرائیلی فوج کی جانب سے نمازيوں پر آنسو گيس کے شيل اور اسٹن گرينيڈ پھينکے۔ حملے کے دوران نمازيوں کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی، بڑی تعداد میں نمازی فورسز سے لڑتے رہے اور جواباً پتھراؤ کيا۔ اسرائیلی حملے کے دوران درجنوں روزے دار زخمی ہوگئے۔

الجزيرہ کے مطابق سرسٹھ نمازیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مسجد اقصیٰ میں جمعے کی صبح نماز کیلئے ہزاروں افراد جمع تھے۔

خیال رہے کہ واضح نہیں ہے کہ اس تشدد کو کس چیز نے ہوا دی۔ مسجد کے انتظامات کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ اسرائیلی پولیس سورج طلوع ہونے سے قبل زبردستی مسجد میں داخل ہوئی۔ اس وقت ہزاروں افراد عبادت کے لیے مسجد میں موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts