رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جہاں پاکستان بھر میں مختلف روایتی طور پر تیاریاں کی جا رہی ہیں وہیں مذہبی طور پر مقدس سمجھے جانے والے شہر مدینے میں رمضان کے اوقات الگ ہی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مدینہ منورہ میں ہونے والی عام افطاری کے بارے میں بتائیں گے۔
زبیر ریاض نامی فیس بک پیج پر یہ ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں مدینہ منورہ کی افطاری کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
عام طور پر ہمارا خیال ہے کہ ہم پاکستانی اور بھارتی ہی تلے ہوئے پکوڑے، رول اور سموسے افطار میں تناول کرتے ہیں، لیکن سعودی عرب کی عام دکانوں پر سموسوں، پکوڑوں اور رولز کی بھرمار ہے۔
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہاں موجود پاکستانیوں نے ان دلچسپ ڈشوں کو سعودی عرب میں بھی متعارف کرا دیا ہے۔ یہاں تک کے بینگن کے پکوڑے بھی بنائے جاتے ہیں۔ اس مقامی دکان میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ پکوڑوں، سموسوں اور رولز کا انبار ہے۔
ایک اہم چیز دُقہ ہے جسے سعودی شہری افطاری میں ضرور استعمال کرتے ہیں، تلوں سے بھرپور یہ مصالحہ نما چیز کھجور کے ساتھ دہی میں ڈال کر کھائی جاتی ہے، جبکہ بن نما کڑک مگر اندر سے نرم روٹی جسے شریق کہا جاتا ہے، اسے بھی کھایا جاتا ہے۔
شہری مارکیٹ میں ڈبہ پیک دہی اور کھجور کو ترجیح دیتے ہیں، ساتھ ہی حلیم نما ڈش فول کا استعمال بھی افطاری میں خاص طور پر کیا جاتا ہے۔
جبکہ شربت کے طور پر صوبیہ کا استعمال کیا جاتا ہے، اسے مقامی طور پر وہی مقام حاصل ہے جو کہ یہاں لال شربت کو ہے۔ جبکہ افطاری کی خاص بات یہ بھی تھی کہ زبیر ریاض کی جانب سے یہ افطاری آقائے دو جہاں ﷺ کے باغ میں کھائی گئی تھی۔