بیوی سے تنگ آکر شوہر بالکونی سے چھلانگ لگانے پہنچا تو کیا ہوا؟ مناظر دیکھ کر محلے والے خوفزدہ ہوگئے ۔۔ ویڈیو دیکھیئے

image

میاں بیوی کی لڑائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین لطف اندوز ہوتے ہیں اور اظہارِ خیال کرتے ہیں۔ لیکن اِس بار خاوند بیوی کی لڑائی کی ایسی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کر دیا۔

یہ ویڈیو بھارت کے ضلع غازی آباد کے شہر اکرام نگر کی ہے جہاں ایک شخص اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنا ہوش و ہواس کھو بیٹھا اور خودکشی کے لیے فلیٹ کی بالکونی سے لٹک گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق شوہر اپنی بیوی سے روزانہ کی لڑائی سے تنگ آکر ایسا قدم لینے پر مجبور ہوا جس کا تماشا پورے محلے نے دیکھا۔ وہیں کسی شخص نے موقع پر ویڈیو بھی بنا لی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی۔

آدمی کے اہل خانہ اور پڑوسیوں نے اُسے بروقت مرنے سے بچا لیا اور ساتھ ہی پولیس کو بھی کال کر کے بُلا لیا۔

بعد ازاں زندگی سے پریشان شخص کے اہل خانہ اور دیکھنے والے پہلی منزل پر جمع ہوئے اور آدمی کو کھینچنے میں کامیاب ہوگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts