مجھے دوسری زندگی ملی ہے۔۔ لڑکی چلتی ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود زندہ کیسے بچ گئی؟ دیکھئے حیرت انگیز مناظر کی وائرل ویڈیو

image

دنیا بھر سے مختلف طرز کے خوفناک حادثات میں کئی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ چونکہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے تو ہر پل کی خبر، ویڈیوز یا کوئی تصویر ہی کیوں نہ ہو، کچھ ہی پل میں وائرل ہوجاتی ہیں۔

اب ایک ہولناک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھنے کے بعد کسی کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیو نس آئرس کے ریلوے اسٹیشن پر 29 مارچ کو ایک حادثہ پیش آیا جہاں ایک اچانک لڑکی ریلوے ٹریک پر جا گری جہاں ایک ٹرین کا گزر ہورہا تھا۔

لیکن لڑکی بہت خوش قسمت تھی کہ ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود اس کی جان بچ گئی جو کسی معجزے سے کم نہیں۔

وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک سفید رنگ کے کپڑوں میں دکھائی دینے والی لڑکی ریلوے اسٹیشن پر چکراتے ہوئے چلتی ٹرین کے نیچے آگئی۔

وہاں موجود مسافر یہ سب دیکھ کر خوفزدہ ہوئے اور فوراً لڑکی کو بچانے اس کے پاس دوڑے۔ اچھی بات یہ تھی کہ ٹرین اسی وقت رک گئی جس سے اس کی جان محفوظ رہی۔ لڑکی کے نیچے گرنے کے بعد ٹرین رک گئی اور ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں اور حکام نے اسے پٹری سے اوپر کھینچا، اس دوران بظاہر وہ صرف معمولی زخمی لگ رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کی شناخت کینڈیلا کے نام سے ہوئی جس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے معلوم ہی نہیں ہوا کہ میرے ساتھ کیا ہوا اور میں ابھی تک کیسے زندہ ہوں۔ کینڈیلا کا کہنا تھا کہ میں اب بھی اس سب کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں، مجھے دوسری زندگی ملی ہے۔

یہ واقعہ دیکھنے کے بعد یہ محاورہ یاد آتا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts