اکثر انسان کو رات کو سوتے وقت کچھ ایسے لمحات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ خود اس کے لیے بھی منفرد اور حیرت انگیز تجربہ ہوتا ہے۔
ماتھے پر پسینے، گہری سانس اور عجیب کیفیت یہ تو وہ صورتحال ہے جو کہ عام طور پر محسوس کی جاتی ہے مگر اس سب میں کئی بار انسان اس صورتحال کو جنات سے تشبیہہ دیتا ہے کہ جب جنات آپ کے قریب آتے ہیں یا حاوی ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور سائنس کیا کہتی ہے اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔
اکثر لوگوں کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے جب وہ اچانک نیند سے اٹھیں اور ہاتھ پاؤں ہلا ہی نہیں پا رہے ہوں اور صرف آنکھوں کو ادھر اُدھر گھما کر دیکھ رہے ہوں۔ اس حوالے سے عام خیال ہے کہ جنات جب آپ کے قریب ہوں تو یہ صورتحال ہوتی ہے۔
سائنس کیا کہتی ہے؟
سائنس اس صورتحال کو سلیپنگ پیرالائسز کا نام دیتی ہے، جس میں انسان کا دماغ تو کام کر رہا ہوتا ہے مگر وہ انسان کے جسم کے دیگر حصوں کو سگنلز نہیں دے پاتا جس کی وجہ سے انسان کچھ کر ہی نہیں پاتا۔
جبکہ امریکی اور یورپی تحقیق میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا کہ جن افراد کو سلیپنگ پیرالائسز ہوتا ہے وہ اپنے سامنے ایک ایسی شکل کو دیکھتے ہیں جو کہ دیو جیسی خوفناک ہوتی ہے۔
سائنس کا کہنا ہے کہ نیرولاجیکل ایکٹیویٹی کے اندر ہونے والی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہوتا ہے، جبکہ سائنس اس بیماری کی مختلف وجوہات بتاتی ہے۔ جن میں نیند کا پورا نہ ہونا، شراب نشے کی عادت، ایسی دوائی کا استعمال جو دماغ پر اثرانداز ہو، کسی ذہنی بیماری کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔
نس پر نس چڑھنا:
اکثر رات کو سوتے وقت جب انسان گہری نیند سے اچانک درد کے مارے چیخ اٹھتا ہے، تو وہ درد ایسا ہوتا ہے جو کہ تکلیف دہ تو ہوتا ہی ہے ساتھ ہی سوئے ہوئے انسان کو کھڑا بھی نہیں ہونے دیتا ہے۔
عام خیال ہے کہ یہ صورتحال بی اس وقت ہوتی ہے جب جنات آپ کے آس پاس ہوں یا پھر انسان غیر معمولی طریقے سے سوئے۔ ماہرین کے مطابق آئرن، کیلشئیم، وٹامن ڈی یا پوٹیشیم کی کمی کی وجہ سے یہ صورتحال سامنے آ سکتی ہے، جبکہ نشہ آور چیزوں کا استعمال جس سے انسان کے جسم میں سردی بڑھ جاتی ہے اور نچلہ حصہ کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے۔
چونکہ یہ وہ معامالت ہیں جو کہ عام طور پر پیش آتے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان سے متعلق چہ مگوئی اور قیاس آرائی بھی جنم لے ہی لیتی ہے۔