پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس واپس لے لیا

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے شدید احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری کیے جانے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے بعد ازاں معاملے پر نظرثانی کرتے ہوئے وزیراعظم کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 89(2) کے تحت آرڈیننس واپس لینے کی ایڈوائس جاری کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US