بنوں میں مسلح افراد کا حملہ، باپ بیٹے سمیت امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق

image

بنوں میں نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت امن کمیٹی کے 4 ارکان کو قتل کردیا۔

تھانہ ہوید کی حدود میں واقع علاقہ گلبدین لنڈی ڈاک میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹے سمیت امن کمیٹی کے چار اراکین جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے امن کمیٹی کے اراکین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گاڑی میں جا رہے تھے۔ فائرنگ سے گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نصیب، حامد، ضیاءاللہ اور فوجی کے ناموں سے ہوئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US