سعودی بادشاہت ویسے تو اپنے عیش و آرام اور رہن سہن کی وجہ سے جانی جاتی ہے لیکن کہتے ہیں نا ہر چیز کو زوال ضرور ہوتا ہے۔ جب سعودی شاہی خاندان کے افراد کا انتقال ہوتا ہے تو انہیں کس طرح دفنایا جاتا ہے اور کیا رسومات ادا کی جاتی ہیں؟
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سعودی عرب کے شاہی خاندان کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شاہی خاندان عیش و آرام کے حوالے سے مشہور ہے لیکن جب بھی شاہی خاندان میں کسی کی موت واقع ہوتی ہے تو جنازہ دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے، جنازہ بالکل ایسا ہی ہوتا ہے جیسے کہ کوئی مقامی جنازہ ہو۔
سعودی فرماں رواں کنگ عبداللہ کے انتقال کے موقع پر بھی دنیا نے دیکھا کہ کس طرح فرماں رواں کا جنازہ منظر عام پر آیا تو سب حیران رہ گئے کیونکہ جنازے پر کوئی پھول نہیں تھے اور نہ ہی کوئی خاص انتظام، صرف ایک سلیب نما اسٹیل کی چادر تھی جس میت کو رکھا گیا تھا۔
شاہی خاندان کے جنازوں کی منفرد بات یہ بھی ہے کہ ان جنازوں پر سنہرے رنگ کا کپڑا چڑھایا جاتا ہے جو کہ عین ممکن ہے شاہی خاندان کی نشاندہی کرتا ہو، ساتھ ہی جنازے میں عام عوام کی بھی شرکت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
حال ہی میں سعودی عرب کی متحرک اور فیشن کے حوالے سے ایک مشہور نام شہزادی نورہ کے انتقال کے حوالے سے خبر سامنے آئی، جس نے سب کو افسردہ کر دیا تھا۔
جبکہ شہزادی کو اسی مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا جہاں دیگر شاہی خاندان کی تدفین کی جاتی ہے، عام طور پر شاہی خاندان کو بھی عام قبرستان میں ہی دفن کیا جاتا ہے۔
شاہی خاندان کی قبریں بھی عام قبروں جیسی ہی ہوتی ہیں، چونکہ سعودی عرب میں کچی قبر کا رجحان ہے جہاں قبر کو پکا نہیں کیا جاتا ہے۔ اسی لیے شاہی خاندان کی قبریں بھی کچی ہی دکھائی دیتی ہیں، جن پر چھوٹے پتھر یا کنکریاں موجود ہوتی ہیں۔