مسافر کو مکے پر مکے دے مارے ۔۔ مشہور زمانہ باکسر مائیک ٹائسن نے نوجوان پر مکے برسا دیئے، مارنے کی وجہ کیا بنی؟ ویڈیو نے سب دکھا دیا

image

اگر سوتے ہوئے شیر کو تنگ کریں تو آگے کیا ہوگا نتیجہ آپ کو معلوم ہی ہوگا۔ کچھ ایسا ہی حقیقت میں دیکھنے میں آیا لیکن یہاں شیر نہیں بلکہ معروف امریکی باکسر مائیک ٹائسن کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

جی ہاں! اپنے لوہے جیسے مکوں سے بڑے سے بڑے حریف کو چِت کر دینے والے خطرناک باکسر مائیک ٹائسن نے اس بار کسی باکسر کو نہیں بلکہ اپنے پیچھے بیٹھے مسافر کو سبق سکھا دیا۔ یہ معاملہ جہاز میں سفر کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دراصل ہوا کچھ یوں کہ مائیک ٹائسن جہاز میں اپنی نشست پر آرام سے خاموشی کے ساتھ بیٹھے تھے۔

سان فرانسسکو میں فضائی سفر کے دوران ایک نوجوان مسلسل لیجنڈ باکسر مائیک ٹائسن کو تنگ کررہا تھا اور ان کے پیچھے سے آوازیں کس رہا تھا جس کے بعد باکسر شدید غصے میں آگئے اور پچھلی نشست پر بیٹھے مسافر پر مکے برسا دیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان مائیک ٹائیسن کو مسلسل تنگ کررہا ہے اس دوران مائیک ٹائسن اپنی نشست سے اٹھے اور نوجوان کو مارنا شروع کردیا۔

مائیک ٹائسن سے مار کھانے کے بعد نوجوان خاموشی سے بیٹھ گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts