آنکھوں کو دھوکہ دینے والی تصاویر کی انٹرنیٹ پر کمی نہیں ہے۔ یعنی وہ تصویریں ایسی ہوتی ہیں کہ ایک بار دیکھنے میں بالکل سمجھ آتیں اور وہ ہماری توجہ دوبارہ مانگتی ہیں۔
ایسا ہم میں سے کئی لوگوں کے ساتھ حقیقی زندگی میں بھی پیش آتا ہوگا کہ اگر ہمیں گھر میں یا باہر کوئی ایسی شے تو لازمی دکھائی دیتی ہے جس کو ہم دوسری مرتبہ بھی غور سے دیکھتے ہیں۔
تو ایسے ہی کچھ دلچسپ کلکس (Clicks) ہم ایک بار پھر لے کر حاضر ہوئے ہیں جو یقیناً آپ کے دماغ اور آنکھوں کو الجھن میں ڈال دیں گے اور آپ شروعات میں غلط فہمی کا بھی شکار ہوں گے۔
1-بلی کا سر ٹوٹ گیا
اوپر ایک ایسی بلی دکھائی دے رہی ہے جس کا صرف سَر فرش پر رکھا نظر آرہا ہے باقی دھڑ تو غائب ہی ہے۔ ممکن ہے کہ یہ تصویر کچھ اس طرح سے کھینچی گئی ہے جو دیکھنے والوں کا مشکل میں ڈال رہی ہو۔ یا پھر یہ فوٹو شاپ بھی ہوسکتی ہے۔ تو کیا آپ اس تصویر کو سمجھنے میں کامیاب ہوئے؟
2- دو سر والا گھوڑا
دو سر والا گھوڑا اگر حقیقت میں کسی کو نظر آجائے تو دیکھ کر اس کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں۔ کچھ ایسا ہی اوپر موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ غور کریں تو یہ دونوں گھوڑے صرف ڈمی (نقلی) ہیں جن پر چادر ڈلی ہوئی ہے۔
3- کیا واقعی بچی کی ٹانگیں ایسی ہیں؟
پہلی بار میں تو اس تصویر نے دماغ کو الجھن میں ڈال دیا۔ دراصل بچی نے خود کو سمندری ریت کے اندر دبایا ہوا ہے اور اپنے ہاتھوں کو بلند کیا ہوا ہے جس کا عکس ریت پر یہ ظاہر کر رہا ہے کہ یہ بچی کی ٹانگیں ہیں۔
4- بنا سر والا آدمی
ایک ایسا شخص کیمرے کی آنکھ میں قید ہوا جس کا دھڑ ہی دکھائی نہیں دے رہا۔ آپ کو کیا لگتا ہے یہ تصویر نظروں کا دھوکہ ہے یا پھر اصلی؟
5- ہاتھ کی شکل جیسی شکر کندی
ایسی کئی سبزیاں اور پھل انٹرنیٹ پر دیکھے جا چکے ہیں جو کبھی ناک کی شکل ظاہر کرتے ہیں تو کبھی انسانی چہرے کی۔ اب ایسی شکر قندی بھی دیکھ لیں جو بالکل ہاتھ کی طرح نظر آرہی ہے۔ خیال رہے یہ شکر کندی اچانک کسی کمزور دل والے شخص کو خوفزدہ بھی کر سکتی ہے۔