دنیا میں موجود ہر جانور کچھ ایسی وجوہات کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں جو کہ عام طور پر اکثر لوگوں کو اچھی نہیں لگتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی جانوروں کے بارے میں بتائیں گے۔
کتا رات میں کیوں بھونکتا ہے؟
کتا یوں ہی نہیں بھونکتا، کچھ ایسی وجوہات ہیں جن کی بنا پر وہ بھونکتا ہے۔ کتا بھی تنہائی محسوس کرتا ہے! یہ حقیقت ہے کہ انسانوں کی طرح جانور بھی تنہائی کا شکار ہوتے ہیں۔
اسی لئیے جب وہ رات میں اکیلے پن محسوس کرتا ہے تو روتا ہے آوازیں لگاتا ہے اپنے ساتھیوں کو پکارتا ہے۔ اور جب اسے ساتھی مل جائے تو خوشی کا اظہار بھی وہ اسی انداز میں کرتا ہے۔
اس کے علاوہ جب کوئی کتا کسی تکلیف میں ہو یا گھر کا ارستہ بھٹک گیا ہو تو بھی وہ بھونکتا ہے تاکہ اس کی آواز سن کر اس کے ساتھی اس کے پاس آجائیں اور وہ خیریت سے ان کے ساتھ رخصت ہوجائے۔
کتوں کو خاموشی نہیں پسند اس لئے کوئی شور کرے نہ کرے یہ خود ہی شور کرکے اپنی بوریت کو دور کرلیتے ہیں یہ سب بناوٹی باتیں نہیں بلکہ قدرت نے انسانوں جیسا دل اور شرارتی دماغ جانوروں کو بھی عطا کیا ہے تاکہ یہ بھی اپنی زندگی کھیل کود کر گزاریں۔
بائیک کے پیچھے بھاگنا:
کئی بار کتے چلتی گاڑیوں اور خاص کر موٹر سائیکلوں کے پیچھے بھی بھاگتے ہیں۔ ایسا دراصل اس لیے ہو سکتا ہے کہ کتوں کو گمان ہو کہ آنے جانے والا کچھ کھانے کو دے کر جائے۔ چونکہ صبح کے اوقات اکثر اخبار فروش کتوں کو ہڈیاں دے جاتے ہیں۔ تو عین ممکن ہو وہ ہر آنے جانے والے سے کھانے کی امید لگائے بیٹھتے ہوں۔
دنبہ ٹکر کیوں مارتا ہے؟
دنبہ کچھ ایسی وجوہات کی بنا پر ٹکر مارتا ہے جو کہ آپ کو بھی حیران کر دیں گے۔ ہر جانور اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی ایسا عمل کرتا ہے جو کہ اسے منفرد بنا دیتا ہے۔
لیکن دنبہ ایک ایسا واحد جانور ہے جو کہ دنبی کی توجہ حاصل کرنے لیے اور علاقے میں اپنی دھاک بٹھانے کے لیے دوسرے دنبے کو ٹکریں مارتا ہے۔ لیکن صرف دنبے کو ہی نہیں بلکہ انسان کو بھی ٹکریں مارتا ہے۔
دنبہ کچھ چند وجوہات کی بنا پر ٹکریں مارتا ہے۔ عین ممکن ہے کہ جانور کو کسی خطرے کا علم ہو گیا ہو یا پھر وہ کچھ زیادہ ہی طاقتور ہو گیا ہو۔
عام طور پر دنبہ افزائش کے موسم سے پہلے یا دوران ٹکریں مارتا ہے، تاکہ دیگر دنبیوں کی توجہ حاصل کر سکے۔ جبکہ گرم موسم میں اس طرح فعال نہیں ہوتا۔
دنبہ ہر اس چیز کو خطرہ سمجھتا ہے جو کہ اس کے لیے غیر تسلی بخش اور اس پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتی ہے۔ پھر چاہے وہ انسان ہو، جانور ہو یا پھر کوئی پلاسٹک کی چیز۔