اکثر جانوروں سے متعلق دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو جاتی ہیں جو کہ میمز کا حصہ بھی بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی چالاک پرندے کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک مینا کو دیکھا جا سکتا ہے جس کی چونچ میں کچھ کرنسی نوٹ بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مینا ایک گھر میں داخل ہوتی ہے اور کرنسی نوٹ بھی چونچ میں کچھ اس طرح موجود تھے جیسے کہ مینا نے بڑی پلاننگ کے ساتھ ان کرنسی نوٹ کو اٹھایا ہو۔ مالک پر مینا کا اعتماد اس حد تک ہے کہ مالک کھانا دیتا ہے تو مینا بدلے میں اپنا خرچہ بھی اٹھا رہی ہے۔
سیاہ رنگ کی خوبصورت مینا کو کوئی بھی دیکھ کر یہی کہے گا کہ کتنی خوبصورت مینا ہے، مگر یہ مینا آپ کے بھی پیسے نکال سکتی ہے۔
مینا نے مالک کے گھر میں باقاعدہ ایک دراز مختص کیا ہوا ہے جہاں وہ کرنسی نوٹ لا کر رکھتی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دراز میں کئی نوٹ رکھے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس مینا کو دیکھ کر حیرت کا اظہار تو کیا جا ہی رہا ہے مگر کئی اسے دیکھ کر مزاق بھی اڑا رہے ہیں کہ اسے بھی گرفتار کیا جائے۔