گمشدہ بچی دعا زہرہ سے متعلق پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا

image

آج 8 دن گزر گئے لیکن قوم کی بیٹی دعا زہرہ کے حوالے سے کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے کہ وہ کراچی کے علاقے الفلاح سے اغواء ہونے والی دعا زہرہ کو بازیاب کرانے کے لیے جدید ذرائع کا استعمال کر رہی ہے۔ پولیس دن رات ایک کر کے 14 سالہ زہرہ کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔

اے آئی جی غلام نبی نے بچی کی تلاش جاری رکھنے دے متعلق کہا ہے کہ ہر زاویے سے ہم زہرہ کی تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر کوئی رہ جانے والا لنگ ہے تو اس کی تلاش بھی یقینی بنائی جائے گی۔ غلام نبی کا کہنا تھا کہ پولیس اس معاملے میں کلیولیس نہیں ہے۔

غلام نبی میمن نے یہ بھی کہا کہ بچی کو زبردستی لے جانے کو نظر انداز نہیں کر سکتے لیکن اب تک ایسا کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔

انھوں نے کہ بچی کا اغواء ہوجانا یقیناً بہت تکلیف کی بات ہے ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ دعا کو جلد سے جلد بازیاب کرا کر اس کے والدین کے پاس صحیح سلامت پہنچائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US