یہاں حالات ایسے ہیں کہ کسی بھی وقت موت آسکتی ہے، اس لیے قرآن حفظ کرلیا ۔۔ خوش نصیب خاندان جہاں ہر کوئی حافظِ قرآن ہے

image

قرآن اللہ کی کتاب ہے اور مسلمانوں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ قرآن حفظ کرے، اللہ کے کلام سے اپنے سینے کو روشن کرے۔ لیکن یہ سعادت بھی خوش نصیبوں کو ہی حاصل ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں جہاں دنیاوی پڑھائی کو ترجیح دی جاتی ہے وہیں لاکھوں مسلمان ایسے بھی ہیں جو ہر حال میں قرآن حفظ کرلیتے ہیں۔

اگر ہم غزہ کے لوگوں کی بات کریں تو ان کی اکثریت قرآن حفظ کر رہی ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں اسرائیل کی جانب سے جس قدر نامصائب حالات پیدا کر دیئے گئے ہیں ان میں قرآن اور اللہ کی مدد ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے۔

غزہ سے اس خاندان کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ یہ وہ خاندان ہے جس میں ہر کوئی حافظِ قرآن ہے۔ خواتین ہوں یا بچے، مرد حضرات ہوں یا نوجوان یہ سب ہی حافظِ قرآن ہیں۔ ان کے مطابق غزہ کے حالات چونکہ خراب ہیں، کبھی بھی کہیں بھی بمباری ہو جاتی ہے لہٰذا انہوں نے قرآن کو حفظ کرنا سب سے اہم سمجھا تاکہ مرنے سے قبل سینوں کو قرآن کی روشنی سے بھرلیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts