خوبصورت دکھنے کے لیے ہونٹوں کی سرجری کروائی تھی، بدصورت بن گئی ۔۔ خاتون ہسپتال پہنچ گئی

image

خوبصورت دکھنے کا شوق ہر کسی کو ہوتا ہے، چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین، بچے ہوں یا بزرگ۔ سب ہی چاہتے ہیں کہ وہ حسین نظر آئیں، لوگ ان کو دیکھ کر تعریف کریں۔ اسی خوبصورتی کو حاصل کرنے کے لیے خواتین سب سے زیادہ محنت کرتی ہیں۔ کہیں فیشل کرواتی ہیں تو کبھی کوئی ٹریٹمنٹ کروا لیتی ہیں۔ پھر بھی اگر قدرتی حسن سے دل کو تسلی نہیں ہوتی تو سرجری بھی کرو الیتی ہیں۔ سرجری ایک مہنگا ٹریٹمنٹ ہے، مگر جب آپ سوچ لیں کہ یہ کام کرنا ہے تو اس کے لیے کوشش بھی کر لیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک 29 سالہ برطانوی خاتون لورین ہیں۔ جن کو اپنے ہونٹ جاذب نہیں لگتے تھے تو انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ میں بھی کوئی اچھا اور مہنگا سا ہونٹوں کا ٹریٹمنٹ کروا لیتی ہوں۔ اگر سرجری کرواؤں گی تو یقیناً میں بہت اچھی نظر آؤں گی۔

لورین نے اسی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروا لی تاکہ یہ بڑے اور شیپ ان نظر آئیں۔ ہونٹوں کو بڑا کر کے جاذب نظر بنانے کے چکر میں یہ خاتون اسپتال پہنچ گئیں۔ انہوں نے سرجری کے ذریعے اپنے ہونٹوں کا سائز بڑھوایا جس سے ہونٹ بہت زیادہ بڑھ گئے اور ان کو سانس لینے میں دشواری پیش آنے لگی۔

ہونٹوں کا سائز بڑھنے سے ان کی گردن میں بھی تکلیف شروع ہوگئی، ناک کے نتھنے بھی بند ہونے لگے اور منہ کھلا ہی رہ گیا۔ لورین کہتی ہیں کہ: ہونٹوں کی فلنگ کے دوران میں سوگئی اور کچھ دیر سرجری کرنے والوں نے مجھے اٹھایا تاکہ مزید فلنگ کرسکیں مگر میرے ہونٹ زیادہ بڑھتے ہی جا رہے تھے جو بدنما لگ رہے تھے۔ 3 دن بعد میری ہونٹوں میں تکلیف شروع ہوگئی اور منہ کھلا رہ گیا، پھر آہستہ آہستہ میری سانس رُکنے لگی، جس کے بعد مجھے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوبصورت دکھنے کے لیے ہونٹوں کی سرجری کروائی تھی لیکن میں تو مزید بدصورت بن گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts