کینسر کا مریض ہوں اور ہسپتال میں ہوں ۔۔ مریض نے اسپتال کے بستر سے نوکری کیلئے انٹرویو دے کر لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا

image

انسان کتنا ہی چست و تندرست کیوں نہ ہو اگر وہ ہمت نہ کرے اور سستی کے نشے کا شکار ہو جائے تو وہ چاہ کر بھی کچھ نہیں کرپاتا۔ لیکن اگر انسان کمزور یا کسی بیماری میں مبتلا ہو لیکن اس کے کچھ کر جانے کے اِرادے مضبوط ہوں تو وہ بڑی سے بڑی مشکل پار کرلیتا ہے۔

ایک ایسا ہی باہمت شخص سامنے آیا ہے جس کا تعلق بھارت سے ہے۔ شہری کینسر کا مریض ہے اور اس کی اسپتال سے ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جو دیکھنے والوں کے لیے سبق آموز بھی ہے۔

کینسر کے ایک مریض نے اپنے کیموتھراپی سیشن کے دوران نوکری کا انٹرویو دیتے ہوئے تصویر لی جس نے کئی انٹرنیٹ صارفین کو متاثر کیا۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارش نندن نامی شخص اسپتال کے بستر پر موجود لیپ ٹاپ پر آن لائن انٹرویو دے رہے ہیں۔

IT پروفیشنل ارش نندن پرساد نے اپنی طبی حالت کی وجہ سے نوکری حاصل کرنے کے لیے اپنی محنت کو سوشل میڈیا پر لوگوں کو دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہمدردی کی ضرورت نہیں بلکہ وہ خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

ارش نندن پراساد نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ جب آپ انٹرویو میں اپنا بہترین دیں لیکن پھر بھی نوکری نہ مل سکے تو سمجھیں کہ آپ زندگی میں ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

پرساد کی پوسٹ میں سینکڑوں لوگوں نے انہیں ایک "جنگجو" قرار دیا۔ ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں بہت سے لوگوں نے ان کی ہمت کو سراہا اور دوسروں نے حوصلہ افزائی اور حمایت کے الفاظ پیش کیے

وہیں آئی ٹی پروفیشنل نے مہاراشٹرا کی ایک ٹیک کمپنی کے سی ای او اور بانی نیلیش ستپوتے کی طرف سے نوکری کی پیشکش بھی کی گئی تھی لیکن ان کا انٹرویو بھی نہیں لیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts