آج کل گرمی کا موسم ہے اور اس موسم میں تقریباً ہر چیز تپ رہی ہوتی ہے کہ اگر غلطی سے ہاتھ لگ جائے تو گرمی کا اندازہ ہوتا ہے۔
لیکن وہیں ایک خاتون سامنے آئی ہیں جنہوں نے سخت گرمی کے موسم کا فائدہ اٹھایا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کی ریاست اوڑیسا کے علاقے سونپور سے ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر مشہور ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو تپتی دھوپ میں کار کے بونٹ پر روٹی پکاتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین ایک کھلے مقام پر آگ برساتے سورج کے نیچے گاڑی کے پاس کھڑی ہیں، ان میں سے ایک عورت آٹا اور چکلا بیلن لیے کار کے بونٹ پر روٹی پکار رہی ہے۔
دھوپ اس قدر تیز تھی کہ گاڑی کا بونٹ آگ پر رکھے توے کی طرح کھول رہا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے روٹی کچھ دیر میں تیار بھی ہوجاتی ہے۔
ویڈیو کو اب تک ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین اس کو پسند کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔