صحرا میں گاڑی میں آگ بھی لگ جاتی ہے ۔۔ عرب ممالک میں لڑکے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر صحرا میں ڈرائیونگ کیوں کرتے ہیں؟ جانیے ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

image

عرب ممالک میں خصوصاً سعودی عرب اور دبئی میں بڑی تعداد میں صحرا موجود ہیں۔ دبئی کے بارے میں تو یہ مشہور کے صحرا پر بنا ہوا ایک جزیرہ ہے۔ ایسے علاقوں میں جہاں صحراؤں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے وہاں گرمی اور دھوپ بھی تیز ہوتی ہے۔ ان علاقوں میں لوگوں کی خوراک بھی اسی لحاظ سے ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ گرمی میں ٹھنڈے کھانے کھانے چاہیئیں تاکہ جسم کو ٹھنڈک ملے، مگر سعودی عرب اور دبئی میں اکثریت گرم تاثیر کے کھانے کھائے جاتے ہیں۔ ہر ملک کی اپنی روایات ہیں۔

عرب ممالک کے نوجوانوں کے بھی مختلف شوق ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ انوکھا شوق یہ ہے کہ انہیں صحراؤں میں خطرناک ڈرائیونگ کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ یہ ون ویلنگ بھی صحراؤں میں کرتے ہیں۔ گاڑی کے ساتھ مختلف قسم کے کرتب بھی صحرا میں دکھاتے نظر آتے ہیں جبکہ صحرا میں گاڑی کو چلانا ایک مشکل ترین کام ہے۔

لیکن یہ نوجوان ایسا کیوں کرتے ہیں؟ اس حوالے سے جب عرب نوجوانوں سے پوچھا گیا کہ وہ سڑک پر گاڑی چلانے سے زیادہ صحرا میں گاڑی چلانے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ صحرا میں گاڑی کے جلنے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں اور حادثات کے امکانات بھی۔ ان حالات میں اس خطرناک شوق کو پورا کرنے کے لئے کیوں روزانہ صحراؤں کا رُخ کیا جاتا ہے؟ اس کے جواب میں ان کا یہی کہنا ہے کہ ہمیں صحرا پر گاڑی چلانے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔ ایسی زمین جہاں گاڑی کو خود اپنی مہارت سے کھینچنا اور دھکیلنا ہو وہی ڈرائیونگ آرٹ ہے۔ ہم یہاں بچپن سے مختلف قسم کی کھلونوں والی گاڑیاں چلاتے آئے ہیں جس سے ہم لوگوں میں یہاں واضح طور پر desert driving and one wheeling کا شوق حد سے زیادہ ہے۔

عرب ٹائمز کے مطابق جس طرح کی غذائیں ہمارے ممالک میں استعمال کی جاتی ہیں جو نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ دماغ کو بھی تیز بناتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کرنے والے لوگوں کا دماغ دیگر لوگوں کے مقابلے زیادہ تیز چلتا ہے۔

یہ نوجوان اس کھیل کو اس وجہ سے بھی پسند کرتے ہیں کیونکہ ان کو بچپن سے یہ سکھایا جاتا ہے کہ تمہارے باپ دادا صحراؤں میں رہنے والے جنگجو تھے اور یہاں گھوڑے، اونٹ اور دیگر جانوروں کو دوڑاتے تھے۔ ان اونٹوں کو دوڑانے کا شوق چونکہ نوجوانوں میں ختم ہو رہا ہے اسکی جگہ گاڑیوں اور ہیوی موٹرسائیکلوں نے لے لی ہے اور اس شوق کو پورا کرنے کے لیے یہ لڑکے اپنی جان کی پروہ کیے بغیر صحرا میں یوں ریسنگ کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts