مسجد نبویﷺ اور خانہ کعبہ میں نماز عید کے روح پرور مناظر ۔۔ دنیا بھر میں آج مسلمان کہاں کہاں عید منا رہے ہیں؟

image

مسلمانوں کے مقدس مقام سعودی عرب میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ عید الفطر کی نماز مکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ میں ادا کر دی گئی ہے۔ اس موقعے پر شاہ سلمان، ولی عہد اور گورنر نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی۔

سب سے بڑی خوشخبری یہاں مسلمانوں کیلئے یہ ہے کہ تقریباََ 2 سال بعد مکمل گنجائش کے ساتھ تمام مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید پڑھی گئی۔ یہی نہیں بلکہ مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے مزید یہ کہ برطانیہ ،فرانس ،امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید ہوگی۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی صوبے میں آج عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts