کچھ ممالک میں ٹوائلٹ درمیان سے کھلا ہوا کیوں ہوتا ہے؟ کچھ ایسی روز مرہ نظر آنے والی چیزیں جن کو دیکھ کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

image

ہر چیز اپنی بناوٹ کے لحاظ سے پہچانی جاتی ہے۔ اگر اس کے ڈیزائن میں تھوڑا سا بھی فرق آجائے تو وہ پہچانی نہیں جاتی یا پھر اس میں کوئی نقص نظر آتا ہے۔ لیکن جب استعمال کرتے ہیں تو معلوم پڑتا ہے کہ یہ تو بالکل ٹھیک ہے بس اس کو دوسرے طریقے سے بنایا گیا ہے۔ آج ہم آپ کو روزمرہ استعمال ہونے والی کچھ چیزیں دکھا رہے ہیں جو دیکھنے میں مختلف ہیں اور ان کا استعمال بھی منفرد ہے۔

پارک میں رکھی ہوئی یہ ایک بینچ اس طرح بنائی گئی ہے کہ دیکھ کر لگ ہی نہیں رہا کہ کوئی اس پر بیٹھ سکتا ہے۔ لیکن یہ ایک رولنگ بینچ ہے جو بچوں کو جھلانے کے لئے لگائی گئی ہے۔

گاڑی کے پیچھے اتنی بڑی نیٹ لگائی گئی ہے جس میں فٹ بال بآسانی تھرو کی جا رہی ہے۔ یہ ایک اچھا اور منفرد طریقہ ہے کہ گاڑی کے گیراج میں کھڑی گاڑی بھی فٹ بال نیٹ کا کام دے رہی ہے۔

یہ پلیٹیں اس لئے بنائی گئی ہیں تاکہ ایک سے زائد کھانے ایک ہی وقت میں تناول فرمائے جاسکیں۔

یہ ایک ٹوائلٹ ہے جس کا منہ ہوں کھلا ہوا ہے دراصل یہ ٹوائلٹ باہر کے ممالک میں بنائے جاتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو معزور ہیں اور خود سے واش نہیں کرسکتے لہذا یہ کھلے منہ بنائے جاتے ہیں تاکہ پائپ کے ذریعے واش کرنا آسان ہوسکے۔

ان تصویروں کو دیکھ کر آپ کیا سمجھتے ہیں کیا یہ قابلِ استعمال ہیں یا پھر ان کو حاصل کرنا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow