مسافر چلتے جہاز کے پروں پر چلنے لگا ۔۔ طیارے میں بیٹھے مسافر نے اچانک ایمرجنسی دروازہ کھول دیا، آگے کیا ہوا؟

image

اکثر جہاز سے ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ جہاز میں بیٹھے مسافروں میں سے ایک مسافر ایسا ہوتا ہے جس کی حرکت سے دیگر مسافر اور جہاز کا عملہ پریشان ہوجاتا ہے۔

اب ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جس میں مسافر نے اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھولا اور جہاز کے پروں پر چلنا شروع کر دیا۔ مسافر کی یہ حرکت دیکھ کر لوگ حیران و پریشان رہ گئے۔

یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا جب ایک مسافر نے چلتے ہوئے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر جہاز کے بازو پر چلنا شروع کردیا جس پر اسے فوری گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شکاگو کے اوہیئر ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

سان ڈیاگو سے آنے والا طیارہ 5 مئی کو علی الصبح رن وے پر اترا ہی تھا کہ مسافر نے ہنگامی دروازہ کھولا اور ہوائی جہاز کے پر کے اوپر چلنے لگا۔

طیارے میں موجود ایک شخص نے ٹوئٹر پر دروازے کی تصویر بھی شیئر کی، جسے اس نے کھولا اور مسافر طیارے سے باہر نکلا۔

بعد میں مذکورہ شخص کو پولیس نے حراست میں لیا، جس کی شناخت کیلیفورنیا کے رہائشی رینڈی فرینک ڈویلا کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے اس سے قبل بھی ایسا واقعہ پیش آچکا ہے جب ایک خاتون مسافر جہاز کے پروں پر چلتے ہوئے دیکھی گئیں تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow