یہاں تو کوئی امام مسجد کو موبائل بھی نہیں دیتا ۔۔ اسپین کے مسلمانوں نے امام مسجد کو عید الفطر پر مہنگی گاڑی تحفے میں دے دی، ویڈیو دیکھیں

image

دنیا بھر میں ہر پیشے کی قدر کی جاتی ہے اور اس سے منسلک افراد کو ایک خاص نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسپین سے متعلق بتائیں گے۔

اسپین میں امام مسجد نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب انہیں علاقے کے نمازیوں کی جانب سے ایک مہنگی گاڑی بطور تحفہ دی گئی۔

مسجد الرحمہ کے امام اور خطیب شیخ اسامہ ابو گزشتہ کئی سال سے اسی مسجد میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ بنا کسی لالچ اور مفاد کے خدمات جاری رکھے امام کو نمازیوں کی جانب سے بے حد سراہا جاتا تھا۔

اسپین کے شہر لبیدا میں واقع مسجد کے مقامی مسلمانوں کی جانب سے امام کے لیے اس عید الفطر ایک ایسا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو کہ منفرد بھی ہو اور خود امام کے لیے فائدہ مند بھی۔

پھر کچھ یوں ہوا کہ چھوٹی عید کی نماز کے بعد امام کو مقامی نمازیوں نے ایک بڑی خوش خبری دے دی، جب انہیں مسجد کے باہر لایا گیا اور گاڑی پر چڑھے پردے کو ہٹوایا گیا، تو خود امام بھی جذباتی ہو گئے۔

پہلے تو امام کو سمجھ ہی نہیں آیا اور ہکے بکے رہ گئے لیکن جب انہیں احساس ہوا کہ ان کے مسلمان بھائیوں نے ان کے لیے یہ تحفہ پیش کیا ہے تو ان کی آنکھوں میں آنسو تھے اور لب پر اللہ کا شکر تھا، کہ اس نے آج بھی مسلمانوں کو متحد کیے رکھا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلمان کس طرح آپس میں خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، اگرچہ گاڑی امام کو دی جا رہی ہے، مگر خوش ہر کوئی ہو رہا ہے، اور امام کی خوشی میں شریک ہو رہے ہیں۔

واضح رہے امام کو کوئی چھوٹی گاڑی نہیں بلکہ آڈی 6 جو کہ مہنگی ترین گاڑی ہے، وہ تحفے میں دی گئی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow